ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار کے وکیل شاہ الحمید رحمان کو ملا ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا عہدہ 

کاروار کے وکیل شاہ الحمید رحمان کو ملا ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا عہدہ 

Tue, 03 Dec 2024 19:30:28  SO Admin   S.O. News Service

کاروار، 3 / دسمبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق بینگلورو میں مقیم کاروار بینگا سے تعلق رکھنے والے وکیل شاہ الحمید رحمان کو ریاست کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔ 
    
ریاستی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف لاء ، جسٹس ایند ہیومن رائٹس (ایڈمنسٹریشن 2) کے انڈر سیکریٹری آدی نارائن نے اس ضمن میں حکمنامہ جاری کیا ہے ۔ ایڈوکیٹ شاہ الحمید  رحمان نے کا روار کے یونٹی ہائی اسکول سے ثانوی اور گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج سے بی ایس سی کی تعلیم مکمل کی ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے منگلورو کے ایس ڈی ایم کالج سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ۔ 
    
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا عہدہ حاصل کرنے والے ایڈوکیٹ شاہ الحمید انڈین لاء کمیشن کے رکن ہیں اور سابق ریاستی ایڈوکیٹ جنرل بی وی اچاریہ کے جونیئر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں ۔ 


Share: